مسلم لیگ (ن) الیکشن کی شفافیت کی علمبردار رہی ہے، مریم اورنگزیب

سینیٹ الیکشن آئین کے تحت ہوسکتا ہے، شبلی فراز کی منشا کے مطابق الیکشن نہیں ہوسکتے، ترجمان (ن )لیگ

پیر 1 مارچ 2021 13:30

مسلم لیگ (ن) الیکشن کی شفافیت کی علمبردار رہی ہے، مریم اورنگزیب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہماری الیکشن کی شفافیت کی علمبردار رہی ہے۔

(جاری ہے)

صدارتی ریفرنس سے متعلق سپریم کورٹ کی رائے پر گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے رائے دی ہے کہ سینیٹ الیکشن آئین کے تحت ہوسکتا ہے، شبلی فراز کی منشا کے مطابق الیکشن نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ کہتا ہے کہ سینیٹ الیکشن آئین کے مطابق ہوگا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے آرڈیننس بھی کالعدم ہوگیا ہے۔لیگی ترجمان نے کہا کہ (ن) لیگ کافیصلہ تھاکہ پنجاب میں اپنی نمائندگی کے مطابق نشستیں حاصل کی جائیں، مسلم لیگ (ن) الیکشن کی شفافیت کی علمبردار رہی ہے، اکثریت ہونے کے باوجود ہمارا ووٹ چوری کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں