حکومت چیئرمین کشمیر کمیٹی کو فوری طور پر برطرف کرے‘ سراج الحق

جمعرات 4 مارچ 2021 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی کے خلاف ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے پر چیئرمین کشمیر کمیٹی کی برطرفی کا مطالبہ کیاہے ۔ منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی کو فوری طور پر برطرف کرے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشن کے دوران ہونے والے مذاکرات اور اس کے اعلامیے پر سید علی گیلانی کے تحفظ اور خدشات کو دور کرنا چاہیے تھا ۔

سید علی گیلانی نے سوال اٹھایا تھاکہ خفیہ مذاکرات اور اس میں ہونے والے معاہدوں کی پاسداری کے عزم کا کیا مطلب ہے ۔حکومت نے نہ صرف اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا بلکہ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے اپنی حدود سے تجاوز کر کے تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچایا اور کشمیر کاز سے بے وفائی کی ۔ امیر جماعت نے کہاکہ کشمیری عوام اور کشمیری قیادت کے اتحاد کو جو نقصان پہنچایا گیاہے اس کی تلافی اس کے بغیر ممکن نہیں کہ چیئرمین کشمیر کمیٹی کو فوری طو ر پر برطرف کیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں