شرم اور حیاسے عاری ٹولہ اقتدار جاتا دیکھ کر ذاتیات کی سیاست کے بعد باقاعدہ حملوں پر آگیا ہے‘پرویز ملک

اتوار 7 مارچ 2021 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہورکے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک،سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ شرم اور حیاسے عاری ٹولہ اقتدار جاتا دیکھ کر ذاتیات کی سیاست کے بعد باقاعدہ حملوں پر آگیا ہے،عمران نیازی کے غنڈوں نے مسلم لیگ (ن) کے سینئرارکان کے ساتھ بدتمیزی کی، چھوڑیں گے نہیں نہ ہی پی ٹی آئی سیاسی سرگرمیاں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لیگی رہنماو ں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے گھماشتوں نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال،مصدق ملک اور مریم اورنگ زیب سے ہاتھاپائی کی،مخصوص ایجنڈے پر اقتدار میں آنے والا شخص ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست کرنا نالائق ٹولے کے بس کی بات نہیں یہ تحمل مزاج اور بردبار لوگوں کا شیوہ ہے،اخلاقیات کے عاری اور غنڈہ گردی پر اترنے والوں نے سیاست نے کو انتہائی پراگندہ کردیا ہے ، ذاتیات پر اترنے والوں کی بدزبانی ان کی سیاسی ناکامی اور اخلاقی دیوالیہ پن کاثبوت ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں