60سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز10 مارچ سے ہوگا

اتوار 7 مارچ 2021 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2021ء) پاکستان میں60سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز10 مارچ سے ہوگا۔وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق 10 مارچ سے شروع ہونے والی ویکسی نیشن زیادہ عمر سے کم عمر کے حساب سے کی جائے گی۔

(جاری ہے)

رجسٹر ہونے والے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین پہلے لگائی جائے گی۔60 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر ٹائپ کر کے 1166 پر ایس ایم ایس کر کے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔پہلے مرحلے میں طبی عملے کو ویکسین لگائی گئی تھی۔ پاکستان میں ویکسی نیشن کا یہ دوسرا مرحلہ ہے اور ان افراد کو ویکسین دی جائے گی جنہیں کورونا سے متاثر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں