سنگدل بیٹے نے ماں کو قتل کرکے اس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے کھا لیے

عدالت نے نوجوان کو 15 سال قید کی سزاسنا دی

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 17 جون 2021 07:15

سنگدل بیٹے نے ماں کو قتل کرکے اس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے کھا لیے
ویب نیوز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 جون2021ء) یہ دنیا محیر العقول اور افسوسناک واقعات سے بھری پڑی ہے،ایسے ایسے واقعات بھی اس زمین پر رقم ہوتے ہیں کہ جن کے بارے میں سن کر یا جان کر انسان کی عقل بھی یہ سمجھنے سے عاری ہو جاتی ہے کہ ایسے سنگ دل واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں۔ماں جیسا مقدس اور بے لوث رشتہ بھی جب سنگدلی کی بھینٹ چڑھ جائے تو پیچھے کیا بچتا ہے۔

ایک ایسا ہی دلخراش واقعہ پیش آیا کہ بیٹے نے ایک تنازع پر ماں کا بے دردی سے قتل کر دیااور اس کی لاش کے ٹکڑے کھا لیے۔ماں جیسا مقدس اور خوبصورت رشتہ بھی جب اس سنگدلی  کی بھینٹ چڑھ  جائے تو پیچھے رہ کیا جاتا ہے۔ اسپین کی عدالت نے ماں کو قتل کرکے باقیات کھانے والے نوجوان کو 15 سال قید کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق 28 سالہ البرٹو گومیز کو پولیس نے 2019 میں اس وقت گرفتار کیا جب اس کی ماں کے گھر سے پلاسٹک کے ڈبوں میں کچھ انسانی باقیات ملیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فروری 2019 میں البرٹو کے ایک دوست نے اس کی 60 سالہ والدہ کے مالی معاملات سے متعلق پولیس کو اطلاع دی تھی جس کے بعد پولیس نے خاتون کے کا گھر جائزہ لیا تھا اور گھر سے خاتون کی باقیات پائی گئیں۔برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ دورانِ ٹرائل یہ بات ثابت ہوئی کہ 2019 میں 26 سالہ البرٹو نے ایک تنازع پر اپنی ماں کا گلہ دبا کر انہیں قتل کیا جس کے بعد اس نے خاتون کی لاش کے ٹکڑے کردیے اور جسم کے کچھ حصوں کو نہ صرف خود کھایا بلکہ کچھ اپنے کتے کو کھلانے کے لیے بھی رکھ لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق البرٹو پر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اسے 15 سال قید کی سزا سنائی جب کہ عدالت نے البرٹو کو اپنے بھائی کو مالی امداد کے طور پر 73 ہزار امریکی ڈالر کی ادائیگی کے بھی احکامات دیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں