وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے انصاف لائرز فورم کے صدر عمیر نیازی کی قیادت میں وفدکی ملاقات

بار ایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ کے چیک دئیے،مشکلات کے باوجود کورونا سے متاثرہ وکلاء کی بھرپور مالی امداد کی‘عثمان بزدار ہم آپ کی ٹیم ہیں اورآپ پر پورااعتماد ہے،آپ کے دور میں وکلاء برادری کی فلاح کے لئے حقیقی معنوں میں کام ہو رہا ہے‘عہدیداران انصاف لائرز فورم

اتوار 20 جون 2021 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں انصاف لائرز فورم کے صدر عمیر نیازی کی قیادت میں وکلاء کے وفدنے ملاقات کی-ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس بھی اس موقع پر مومود تھی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خود وکیل ہوں اور وکلاء برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں -ہماری حکومت نے وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں -انصاف لائرز فورم نے فوری انصاف کی فراہمی کے لئے کلیدی کردار ادا کیاہی-ملک میں جمہوری روایات او رآئین کی بالادستی کے لئے وکلاء برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں -پنجاب حکومت نے تحصیل،ڈسٹرکٹ،ڈویژن اورہائی کورٹ بارایسوسی ایشنز کے لئے 25کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہی-حال ہی میں بار ایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ کے چیک دئیے ہیں -مشکلات کے باوجود کورونا سے متاثرہ وکلاء برادری کی بھرپور مالی امداد کی - ماضی کی حکومتوں نے وکلاء برادری کے مسائل کو یکسر فراموش کئے رکھا۔

(جاری ہے)

سابق حکمرانوں نے صرف ذاتی مفادات کا تحفظ کیا۔وزیراعلی نے کہا کہ جلد لاہور میں انصاف لا ئرز فورم کا گرینڈ کنونشن بلایا جائے گاجس میں وکلاء برادری کے لئے خصوصی پیکیج کااعلان کریں گی-وکلاء برادری کو ہیلتھ کارڈز بھی دئیے جائیں گی-وکلاء برادری کی رہائش کا مسئلہ حل کرنے کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گی-لاہور میں وکلاء برادری کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹاور بنانے کا پروگرام بنایا ہی-آپ دوستوں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا - وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔

میں وزیراعلیٰ آفس میں آپ کا وکیل ہوں -پنجاب میں ہر کام میرٹ اورانصاف پر کیا جاتاہی-پولیس اورانتظامیہ کو سیاسی دباؤ سے آزاد کیا ہی-ماضی میں مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا-ہماری حکومت نے سیاسی انتقام کے اندھے کلچر کا خاتمہ کیا ہی-انصاف لائرز فورم کے عہدیداران نے وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اور گرینڈ کنونشن کے انعقاد کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اظہار تشکرکیا-عہدیداران انصاف لائرز فورم نے اس موقع پر کہا کہ ہم آپ کی ٹیم ہیں اورآپ پر پورااعتماد ہی-آپ کے دور میں وکلاء برادری کی فلاح کے لئے حقیقی معنوں میں کام ہو رہا ہے -وفد میں ایم پی اے زینب عمیر ایڈووکیٹ،انصاف لائرز فورم پنجاب کے صدر انیس ہاشمی،کاشف بشیر، رانا مدثر،محمد علی کھرل،شیخ شوکت، افضل عظیم،نوید سہیل او ردیگر عہدیداران شامل تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں