14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے خلاف توجہ دلا ئونوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:10

14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے خلاف توجہ دلا ئونوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے خلاف توجہ دلا ئونوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروادیاگیا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ( ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائے گئے توجہ دلا ئونوٹس کے متن میں کہاگیا ہے کہ کیا یہ درست ہے کہ ہڈیارہ کے علاقے میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا،کیا یہ درست ہے کہ 14سالہ ثاقب کی اپنی حویلی میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ،کیا یہ درست ہے کہ والد آصف نے اپنے بیٹے ثاقب کی لٹکتی لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کیا تو ابتدائی طبی معائنہ میں لڑکے کیساتھ زیادتی ثابت ہوئی،کیا اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،اب تک کی تفتیش میں کیا پیش رفت ہوئی تمام تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں