حکومتی آمدن میں اضافے کیلئے آرڈیننس کا اجراء،کبھی عوام کو ریلیف دینے کیلئے یہ مشق کی گئی ‘ پاکستان ٹیکس بار

لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے آگاہی مہم شروع کرنے کی بجائے مہم جوئی شروع کردی گئی‘ عہدیداروںکا مشترکہ بیان

اتوار 19 ستمبر 2021 11:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت اور فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے معیشت کو دستاویزی بنانے کیلئے کبھی بھی اس طرح سنجیدگی سے کام نہیں کیا جس کی ضرورت ہے ،حکومت اپنی آمدن میں اضافے کے لئے تورات کے اندھیرے میں آرڈیننس کا اجراء کر لیتی ہے کیا کبھی عوام اور مختلف شعبوں کو ریلیف دینے کے لئے یہ مشق کی گئی ہے ،حکومت نے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے آگاہی مہم شروع کرنے کی بجائے مہم جوئی شروع کر رکھی ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ۔

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر آفتا ب حسین ناگرہ،سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمان زبیری ، جنرل سیکرٹری فرحان شہزاد اورسیکرٹری اطلاعات شہباز صدیق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان میں ہر طبقے کیلئے ٹیکسوں کا جال ہے اوروہ کسی نہ کسی طرح ٹیکس کی ادائیگی کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت خوش نہیں اور مزید بوجھ ڈالنے کیلئے تدابیر کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے حال ہی میںجاری کئے گئے صدارتی آرڈیننس پر بہت سے طبقات کو تحفظات ہیں جنہیں دور کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں آنے کا نظام اتناپیچیدہ اور خوفزدہ کرنے دینے والا ہے کہ لوگ اس طرف آنے کی بجائے چور راستے اپناتے ہیںجس کی ذمہ داری ٹیکس مشینری پر عائد ہوتی ہے۔ حکومت اگر لوگوں کو ٹیکس نیٹ میںلانا چاہتی ہے تو اس کے لئے کارپورٹ سیکٹر والا رویہ اپنانا ہوگا تاکہ لوگ بغیر کسی خوف کے ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں