وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، اراکین پنجاب اسمبلی عبدالحئی دستی اور خواجہ دائو د سلیمانی کی ملاقاتیں

ہم ایک تھے،ایک ہیں اور ایک رہیں گے،نعمان لنگڑیال، آپ نے ہمیشہ ہماری بات سنی ہے،عبدالحئی دستی، آپ پر پورا اعتماد ہے‘دائود سلیمانی

جمعہ 24 ستمبر 2021 22:07

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، اراکین پنجاب اسمبلی عبدالحئی دستی اور خواجہ دائو د سلیمانی کی ملاقاتیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، اراکین پنجاب اسمبلی عبدالحئی دستی اور خواجہ دائو د سلیمانی نے ملاقاتیںکیں جس میں حلقوں کے مسائل کے حل اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے آپ سب کیلئے کھلے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف متحد ہے۔ کبھی کسی سے ناانصافی کی نہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتقام کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں۔ہماری پارٹی کا نام تحریک انصاف ہے اور ہم انصاف کی عملداری پر یقین رکھتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ حالات میں بھی پوائنٹ سکورنگ کرنے کی کوشش کی۔ اپوزیشن کا تین سالہ ریکارڈ ملکی مفادات سے متصادم رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پرمنفی سیاست کے ذریعے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا۔ صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ہم ایک تھے،ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ رکن صوبائی اسمبلی عبدالحئی دستی نے کہا کہ آپ ہمارے وزیراعلیٰ ہیں اور آپ نے ہمیشہ ہماری بات سنی ہے۔ خواجہ دائود سلیمانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں