پاکستان سمیت دنیا بھرمیں انسداد پولیو کا عالمی دن منایا گیا

اتوار 24 اکتوبر 2021 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد پولیو کا عالمی دن منایاگیا ۔اس دن کی مناسبت سے محکمہ صحت اور پولیو کے خاتمے کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموںکے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصدعوام میں پولیو کے خلاف شعوراجاگرکرناتھا۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پولیو کے کیسز میں 99.9 فیصد کمی آچکی ہے لیکن کرونا وبا کی وجہ سے ہونے والے تعطل سے خدشہ ہے کہ پولیو وائرس کہیں ایک بار پھر سر نہ اٹھا لے۔

پاکستان میںرواں برس اب تک صرف ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا جو بلوچستان میں سامنے آیا۔عالمی ادارہ صحت نے انسداد پولیو کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان بہت جلد پولیو فری ملک بن جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں