تحریک انصاف کو میدان سے باہر کرنے پر عوام نے احتجاجاً ووٹ کاسٹ نہیں کئے‘ مسرت چیمہ

عوام نے ضمنی انتخاب سے لا تعلق رہ کر دونوں جماعتوں کی نوٹوں کی چمک کو مسترد کر دیا‘چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ

پیر 6 دسمبر 2021 13:47

تحریک انصاف کو میدان سے باہر کرنے پر عوام نے احتجاجاً ووٹ کاسٹ نہیں کئے‘ مسرت چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ٹرن آئوٹ انتہائی کم رہنے سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام نے ضمنی انتخاب کو مسترد کر دیا، اس سے ضمنی انتخاب کے انعقاد پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کو میدان سے باہر کرنے پر عوام نے احتجاجاً ووٹ کاسٹ نہیں کئے، سب سے بڑی سیاسی جماعت کی شمولیت کے بغیر ضمنی انتخاب کی کوئی حیثیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے ضمنی انتخاب سے لا تعلق رہ کر دونوں جماعتوں کی نوٹوں کی چمک کو مسترد کر دیا، اس اقدام سے حقیقی معنوں میں ووٹ کو عزت دینے پر ووٹرز تحسین کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 133کی عوام نے کرپشن کی دیرینہ پارٹنرز دونوں جماعتوں کو مسترد کر دیا، پاکستان تحریک انصاف کے نہ ہونے سے ضمنی انتخاب کی روایتی گہما گہمی مانند رہی، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عوام کو ان کا حق رائے دہی استعمال کرنے سے روکا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں