فیصل آباد میں خواتین پر تشدد کا واقعہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نوٹس، 5 افراد گرفتار، مقدمہ درج

منگل 7 دسمبر 2021 23:15

فیصل آباد میں خواتین پر تشدد کا واقعہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نوٹس، 5 افراد گرفتار، مقدمہ درج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں خواتین پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ تشدد کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور واقعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے تشدد کے ذمہ دار 5 افراد کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں