پنجاب میں ما ں اور اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘یاسمین راشد

خاندانی منصوبہ بندی میں تعلیم یافتہ معاشرہ بنیادی کرداراداکرتاہے،خاندانی منصوبہ بندی کیلئے اجتماعی سوچ پر کام کرناہوگا بطورقوم ہمیں خاندانی منصوبہ بندی پرکام کرناہوگا،خاندانی منصوبہ بندی کیلئے مربوط حکمت عملی پر عملدرآمدکروایاجائے گا‘وزیرصحت پنجاب

جمعرات 9 دسمبر 2021 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مقامی ہوٹل میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیراور ورلڈبنک کے زیراہتمام ’’انڈرسٹینڈنگ پنجاب پالیسی انوائرمنٹ فارایڈوانسنگ فیملی پلاننگ آؤٹ کمز‘‘کے عنوان پر منعقدہ ورکشاپ میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ورکشاپ میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ،ڈی جی ہیلتھ سروسزڈاکٹرہارون جہانگیر،پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرطیبہ،یو این ایف پی اے سے ڈاکٹرشعیب،ڈاکٹراختررشید،ڈاکٹرشاہدمگسی،ڈاکٹرسعیداختراور ورلڈبنک کے ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔

ورکشاپ کے دوران پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ پنجاب میں ما ں اور اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپناعہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی تقریر میں ماں اور بچہ کی صحت بارے بات کی۔

وزیراعظم عمران خان نے ’’2بچے خوشحال گھرانہ‘‘کی مشن سٹیٹمنٹ کے عملدرآمد پرزوردیا۔پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی پرقابوپاناانتہائی اہم ہوچکاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ہوناچاہئے۔اللہ پاک نے ماں کے دودھ میں بہت طاقت رکھی ہے۔خاندانی منصوبہ بندی میں تعلیم یافتہ معاشرہ بنیادی کرداراداکرتاہے۔

خاندانی منصوبہ بندی کیلئے اجتماعی سوچ پر کام کرناہوگا۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ خاندانی منصوبہ بندی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکی موجودگی خوش آئندہے۔پنجاب میں مربوط حکمت عملی کے باعث کوروناکے خلاف جنگ میں سرخروہوئے ہیں۔خاندانی منصوبہ بندی میں علماء کرام انتہائی اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہمیں ماں کی صحت کویقینی بناناہوگا۔

صحت مندماں ہی صحت مندمعاشرہ کی بنیادرکھ سکتی ہے۔معاشرہ میں ماؤں کی صحت کی اہمیت بارے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہاکہ انڈیامیں ایک ماں کے مرنے پر تاج محل اور سویڈن میں ماں کے مرنے پر مڈوائفری کالج بن رہاتھا۔بطورقوم ہمیں خاندانی منصوبہ بندی پرکام کرناہوگا۔خاندانی منصوبہ بندی کیلئے بھی مربوط حکمت عملی پر عملدرآمدکروایاجائے گا۔

ہمیں آبادی پر قابوپاکردنیاکے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوناہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیربہت محنتی آفیسرہیں۔صوبائی وزیرصحت نے خسرہ وروبیلاسے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران پنجاب کے 4کروڑ80لاکھ بچوں کو ویکسینیٹ کرنے پر سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ کو شاباش دی اور ورکشاپ کے انعقادپرمحکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیراور ورلڈ بنک کے افسران کی کاوش کو سراہا۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ نے کہاکہ ورکشاپ کے انعقادپر سٹیک ہولڈرزکی کاوش لائق تحسین ہے۔پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے مربوط حکمت عملی پر کام کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں