وزیراعلیٰ سے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ مولانا طاہر محمود اشرفی کی ملاقات

انتہاپسندی اور دہشت گردی کیخلاف فکری اور نظریاتی جنگ میں علمائے کرام کا کردار لائق تحسین ہے‘ سردار عثمان بزدار

جمعہ 21 جنوری 2022 23:36

وزیراعلیٰ سے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ مولانا طاہر محمود اشرفی کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ مولانا طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی ۔ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی یک جہتی اور اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علما کرام کا کردار قابل تحسین ہے۔معاشرے میں تحمل، برداشت اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے علما نتیجہ خیز کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف فکری اور نظریاتی جنگ میں علمائے کرام کا کردار لائق تحسین ہے۔ اسلام کے سنہری اصولوں، برداشت، امن، رواداری کو آگے لے کر چلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

علماکورونا سے بچاؤ کا عوامی شعور کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔انہوںنے کہا کہ کورو نا سے بچاؤ کیلئے ماسک،احتیاط اور ویکسینیشن ناگزیر ہے - مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے قابل تحسین کردار ادا کررہی ہے - کورونا سے بچائو کا عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے علماء کرام اپنابھرپور کردار جاری رکھیں گی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں