
عمران خان استعفیٰ دے کر خود کو پاکستانی عوام کے سامنے پیش کریں‘ حمزہ شہباز
عمران نیازی کے اتحادیوں سے بھی بات کرینگے ،انشا اللہ عمران نیازی مائنس ہوگا ْعثمان بزدار سانحہ مری کی رپورٹ ایسے لے رہے تھے جیسے کوئی بڑا تیر مارا ہے‘ میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 22 جنوری 2022 00:11
(جاری ہے)
اس موقع پر عطا ل اللہ تارڑ، رانا محمد اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان بنی گالہ سے نیچے اتر کر دیکھو،آج لوگوں کی آنکھوں میں نا امیدی ہے غصہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جس دہشتگردی کو ہم نے ختم کردیا تمہارے دور میں دوبارہ شروع ہو گئی ،نیشنل ایکشن پلان کے حوالے س یعثمان بزدار نے ایک بھی میٹنگ نہیں کی ۔
انہوں نے کہا کہ معیشت آج آئی سی یو میں ہے ،نیازی صاحب آپ نے جو انتقام پاکستانی عوام سے لیا اس کا جواب آپ کو دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمار ے خلاف جھوٹے کیسز بنائے ،برطانیہ کی ایجنسیاں آپ کی باتوں کو جھوٹا ثابت کرتی ہیں،ابھی تک عمران خان نے اپنے اکائونٹ کی تفصیلات نہیں دی ،استعفیٰ دیں اور خود کو پاکستانی عوام کے سامنے پیش کریں،نواز شریف اور شہباز شریف تو جواب دے رہے ہیں آپ توشہ خانہ کا جواب دیں، میںڈیڑھ سو پیشیاں بھگت چکا ہوں آگے بھی بھگتو ں گا۔ انہوںنے کہا کہ جب دل میں چور ہوتا ہے توشہزاد اکبر ایسے ہی پریس کانفرنس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مری پر عثمان بزدار صاحب ہم آپ کو ایسے نہیں چھوڑے گے ،جب تک ذمہ داروں کو سزا نہیں ملتی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔مری کا سانحہ نے قوم کے دل چھلنی کر دیا لیکن حکمرانوں کی بے حسی نے ساری حدیں توڑ دیں،جہاں پر واقعہ ہوا وہاں کون لوگ تھی ، عثمان بزدار سانحہ مری کی رپورٹ ایسے لے رہے تھے جیسے کوئی بڑا تیر مارا ہے ،جب بچیاں مدد کے لیے پکار رہی تھیں وسیم اکرم پلس تنظیمی میٹنگ کر رہا تھا،جب لوگوںکو اپنی جانوںکے لالے پڑے ہوئے تھے بزدار صاحب کاہیلی کاپٹر کہاں تھا ، اس طرح کے بے حس حکمران تاریخ میں نہیں دیکھے ، 15افسران کو معطل کر لوگوں سے مذاق کر رہے ہیںجب تک اصل زمہ داروں کا تعین نہیں ہوتا مسلم لیگ (ن)چین سے نہیں بیٹھے گی ۔ میں نے اسمبلی میں سانحہ مری ہر پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے ،شہباز شریف نے مری میں ایس او پیز بنائے ہوئے تھے زوننگ کی ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ آج کسان پریشان ہے بلکہ رل گیا ہے، سب رو رہے ہیں کہ کھاد بلیک ہو گئی ہے ،ایک بوری نہیں مل رہی،عمران نیازی کہتا ہے ڈی اے پی کی پیداوار زیادہ ہو گئی ہے ،اگر پیداوار زیادہ ہے تو کیوں نہیں مل رہی ۔متعلقہ عنوان :
لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
لاہور سے متعلقہ
لاہور خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
شہباز شریف کی زیرصدارت (ن) لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس ،نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے
-
پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن عازمین حج کی سہولت کے لئے حجاز مقدس کے لئے حج آپریشن کا آغاز31 مئی سے کرے گا، خواجہ سعد رفیق
-
حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے پلان بنا لیا
-
راولپنڈی چیمبرکا سولر پینلز پر سترہ فیصد سیلز ٹیکس خاتمے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم ، لگژری آئٹمز کی فہرست پر نظر ثانی کا مطالبہ
-
جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف کی قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات
-
راستوں کی بندش اور ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئےمقرر
-
صدرمملکت عارف علوی نے اسٹیٹ لائف کو 10 سال سے منتظر بیواؤں کو انشورنس کی رقم کی ادائیگی کا حکم
-
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں شامل
-
اسلام آباد آنے کی کال پنجاب اور خیبرپختونخواہ کیلئے ہے،فواد چودھری
-
عمران خان 25 مئی کو بڑی ریلی کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں گے، فواد چودھری
-
وزیراعظم شہبازشریف کی حریت راہنما یاسین ملک کو دہشت گردی کے جعلی مقدمے میں ملوث کرنے کی مذمت
-
وزیر اعلی حمزہ شہباز کا خیرہ گلی میں ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس، زخمیوںکوبہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت
مزید خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.