وزیر اعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے اور ٹرانسفر پوسٹنگ سے روکنے کیلئے ایک اور درخواست دائر

ہفتہ 28 مئی 2022 19:30

وزیر اعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے اور ٹرانسفر پوسٹنگ سے روکنے کیلئے ایک اور درخواست دائر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانے اور ٹرانسفر پوسٹنگ سے روکنے کیلئے ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست تحریک انصاف کے رہنما میاںمحمود الرشید کی جانب سے دائر درخواست میں ۔حمزہ شہباز، چیف سیکرٹری ،سیکرٹری قانون اورسیکرٹری ٹو گورنر کو فریق بنایا گیا ہے۔ چیف جسٹس محمد امیر بھٹی 30مئی کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے منحرف اراکین وک ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ دیا ،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کیا ،پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے ووٹوں کے نتیجے میں حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ بنے،چیف سیکرٹری کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، چیف سیکرٹری کو نوٹیفکیشن واپس لینے کے لئے خطوط لکھے شنوائی نہیں ہوئی۔ استدعا ہے شہباز شریف کا وزارت اعلیٰ کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے،کیس کے حتمی فیصلے تک حمزہ شہباز کو کام سے روکنے کا حکم دیا جائے۔ حمزہ شہباز کی جانب سے اب تک کئے گئے اقدامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں