اقلیتوں کے قومی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب اقلیتی برادری کی آواز بن گئے

وزیراعلیٰ کابادامی باغ کے قریب پارسی برادری کے قبرستان کو نقصان پہنچانے کے واقعہ کانوٹس،آئی جی سے رپورٹ طلب پارسی برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے ، ملوث افرادکیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، قبرستان کے قریب پولیس چوکی قائم کی جائے

جمعرات 11 اگست 2022 23:05

اقلیتوں کے قومی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب اقلیتی برادری کی آواز بن گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) اقلیتوں کے قومی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اقلیتی برادری کی آواز بن گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بادامی باغ کے قریب پارسی برادری کے قبرستان کو نقصان پہنچانے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ علاقے میں رہائش پذیرپارسی برادری کومکمل تحفظ فراہم کیا جائے اورپارسی برادری کے قبرستان کو نقصان پہنچانے کے واقعہ میں ملوث افرادکے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

پارسی برادری کے قبرستان کے کیئر ٹیکرز کو ہراساں کرنے والے عناصرکوقانون کی گرفت میں لایاجائے اور پارسی برادری کے قبرستان کے قریب پولیس پٹرولنگ کا موثر انتظام کیاجائے اور پولیس چوکی قائم کی جائے۔انہوںنے کہا کہ پارسی برادری کے لوگ امن پسند ہیں،ان کے حقوق کا تحفظ میری ذمہ داری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں