مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا

پنجاب میں اس وقت ڈاکو راج ، کسی کی جان، مال اور عزت محفوظ نہیں، جھوٹے حلف اٹھانے والے غرق ہوں گے

پیر 18 مارچ 2024 23:10

مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شوکت بسرا نے کہا کہ نواز شریف مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے آئے تھے، اب ان کے ہاتھوں کے طوطے اڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت ڈاکو راج ہے، کسی کی جان، مال اور عزت محفوظ نہیں، انہوں نے جھوٹے حلف اٹھائے ہیں، یہ غرق ہوں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عوام جعلی مینڈیٹ والوں کو نکال باہر کریں گے، ہم جہاں جاتے ہیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کا حق واپس لینے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم اداروں سے نہیں لڑیں گے، اپنے کیس لڑیں گے۔شوکت بسرا نے یہ بھی کہا کہ لوگ بھوک اور بیروزگاری سے مر رہے ہیں، ایک چنگاری کی ضرورت ہے، آخری وارننگ دے رہے ہیں، ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی، قائدین اور خواتین قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں