صحافی عمران ریاض کے کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل، نیب کو جواب داخل کرانے کی مہلت

جمعرات 18 اپریل 2024 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے صحافی عمران ریاض کے کیخلاف درج مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر عدالت نے نیب کو درخواست پر جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عمران ریاض کیخلاف درج 9 مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا تھا لیکن انکوائریوں کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا، انکوائریوں کی بنیاد پر گرفتاری کا خدشہ ہے، غیر ظاہر مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں