مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا

مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کر رہا جن کا لیڈر اپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں، پوری دنیا میں سربراہان مملکت یونیفارم پہن کر فورسز کی عزت وتکریم بڑھاتے ہیں،وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 اپریل 2024 18:50

مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 اپریل 2024ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر تنقید کرنے والوں کو زبردست جواب دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کر رہا جن کا اپنا لیڈر اپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔ پوری دنیا میں سربراہان مملکت یونیفارم پہن کر اپنی فورسز کی عزت و تکریم میں اضافہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  تنقید کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ صبر دے۔ پوری دنیا میں سربراہان مملکت یونیفارم پہن کر اپنی فورسز کی عزت و تکریم میں اضافہ کرتے ہیں۔ یہ ایک روایت ہے، میاں نوازشریف نے بھی اپنے دور حکومت میں یہی کیا تھا جسکو مریم نواز نے برقرار رکھا۔

(جاری ہے)

  وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کے اس عمل پر جلنے اور سڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مریم نواز پاکستان کی خواتین کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اِنہوں نے  برقعے کی آڑ میں ہیرے کی انگوٹھیاں، ٹرانسفر پوسٹنگ اور قیمتی جیولری چوری کا دھندہ چلایا۔ مریم نواز نے پولیس کا یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا ہے۔ جبکہ پروپیگنڈا برگیڈ کا لیڈر عمرہ کرنے ننگے پاؤں جاتا تھا لیکن خانہ کعبہ والی گھڑی چوری کر کے ڈھٹائی سے اسے فروخت کرنے پر بھی فخر کرتا تھا۔

مریم نواز پنجاب میں جہاں بھی جا رہی ہر طرف خواتین ان کا والہانہ استقبال کرتی ہیں۔ مریم نواز پنجاب کی خواتین کے لئے رول ماڈل کا درجہ اختیار کر چکی ہیں۔ مریم نواز کو پروپگنڈہ ٹرولز اور گالم گلوچ برگیڈ کی کردار کشی مہم سے فرق نہیں پڑتا۔ مریم نواز پنجاب کی خدمت کرنے آئی ہیں اور وہ انشائاللہ اس میں کامیاب ہوں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں