لاہور پولیس کے شہید سب انسپکٹر محمد ارشد کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی
سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل ،آئی جی عثمان انور، سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ ،سینئر پولیس افسران کی شرکت سب انسپکٹر محمد ارشد کی روح کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا کی گئی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی
اتوار 28 اپریل 2024 17:05
(جاری ہے)
اس موقع پر سب انسپکٹر محمد ارشد کی روح کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا کی گئی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے شہید سب انسپکٹر محمد ارشد کی عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شہید سب انسپکٹر محمد ارشدکا تعلق مصری شاہ سے تھا،شہید کے پسماندگان میں اہلیہ اورتین بیٹے شامل ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شہید سب انسپکٹر محمد ارشدکے اہل ِخانہ سے تعزیت کی اور شہید کی فرض شناسی کو سراہا۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہید کی لازوال قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے افسران و اہلکار محکمہ پولیس کی شان ہیں۔سی سی پی او لاہورنے کہا کہ شہید سب انسپکٹر محمد ارشدکا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی جرات اور بہادری کی داستانیں پوری فورس کیلئے مشعل ِ راہ ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہید کے اہل ِ خانہ کی فلاح و بہبودمحکمہ پولیس کی اہم ذمہ داری ہے، شہید سب انسپکٹر محمد ارشد کے اہل خانہ کی ویلفیئر کا خاص خیال رکھا جائے گا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
یو ای ٹی لاہور میں پہلے پاک پولیمر سمپوزیم کا انعقاد
ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت آپریشن جاری
سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا ای چالان جمع نہ کرانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، کو ئی بھی بچہ زیور تعلیم سے محروم نہیں رہےگا،رانا مشہود
الحمراء میں نامورشاعرجالب میلہ کا انعقاد 18مئی کو ہوگا
الحمراء میں مشہور و معروف شاعر منیر نیازی کی یاد میں مشاعرہ کل منعقد ہوگا
پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ماں کے عالمی دن کے حوالے سیمینار کا انعقاد
پی ڈبلیو ڈی کی تمام اقدامات کو یکجا کر کے ایک مرکزی ڈیٹا بیس کے قیام پر توجہ مرکوز ہے ‘ثمن رائے
مقتدر حلقوں کو مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دینا چاہیے‘چودھری پرویزالٰہی
ملک کسی کی انا اور سیاست سے یرغمال نہیں ہوسکتا‘احسن اقبال
وزیراعلیٰ پنجاب کی گلی محلوں میں نکاسی آب کا پائیدار نظام وضع کرنے کی ہدایت
پاکستان بیس بال لیگ کرانے کا اعلان، فلسطینی کھلاڑیوں اور کوچز کی شرکت کی تصدیق
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان جنوبی کوریا کے صنعت، چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی ، آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبوں میں تجربے سے استفادہ کا خواہاں ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی جنوبی کوریا کے سفیر سے ملاقات میں ..
-
ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، کو ئی بھی بچہ زیور تعلیم سے محروم نہیں رہےگا،رانا مشہود
-
پاکستان 12 اور انڈرٹیم کا تربیتی کیمپ ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری
-
تاجربرادری کےمسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، وزیرتجارت جام کمال
-
آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گی
-
مقتدر حلقوں کو مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دینا چاہیے‘چودھری پرویزالٰہی
-
ملک کسی کی انا اور سیاست سے یرغمال نہیں ہوسکتا‘احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی گلی محلوں میں نکاسی آب کا پائیدار نظام وضع کرنے کی ہدایت
-
آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا
-
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کی ایک اننگز میں 15چھکے لگا دیے
-
پاکستان بیس بال لیگ کرانے کا اعلان، فلسطینی کھلاڑیوں اور کوچز کی شرکت کی تصدیق
-
آزاد کشمیر میں بجلی فی یونٹ 3 روپے اور آٹا 50 روپے کلو ملے گا، نوٹیفکیشن جاری