5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
خدمت کیلئے حکومت آئے تو جلاؤ گھیراؤ کی تلقین کی بجائے کنٹینر ہسپتال بن جاتے ہیں، 2018ء کے بعد ہیلتھ کا رڈ کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا گیا، اپ گریڈ کرکے ری لانچ کرینگے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا خطاب
ثنااللہ ناگرہ بدھ 1 مئی 2024 18:22
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سمال فیلڈ ہسپتال کا بھی معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواشریف نے سمال فیلڈ ہسپتال میں ڈائگناسٹک پلان،الٹرا ساؤنڈ روم اورفارمیسی کا دورہ کیا۔سمال فیلڈ ہسپتال میں ای سی جی، الٹرا ساؤنڈ اورلیب کا بھی مشاہد ہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیلڈ ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں،لیڈی ڈاکٹروں،لیب اسسٹنٹ اوردیگر عملے سے بات چیت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈاکٹروں اورعملے سے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ میں بہتری کیلئے تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کو معیاری علاج معالجے کیلئے انقلابی اقدام قراردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر اد اکرتی ہوں کہ 6ہفتوں کے قلیل عرصے میں صحت کی سہولتیں لوگوں کی دہلیز پر پہنچا دی ہیں۔ الحمد اللہ، جہاں کھڑی ہوں اس کے چاروں طرف فیلڈ ہسپتال ہیں۔ اتنے کم عرصے میں فیلڈ ہسپتالوں جیسا بڑا پراجیکٹ فنکشنل کرنا اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر نا ممکن تھا۔ خواجہ سلمان، خواجہ عمران اورسیکرٹری علی جان نے24 ،24 گھنٹے بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیر و مواصلات ہسپتالوں اوربی ایچ یو کی ری ویمپنگ کررہاہے، شاباش دیتی ہوں۔ فیلڈ ہسپتال تمام بنیادی سہولتوں کے آراستہ ایک مکمل ہسپتال ہے۔ تمام وہ سہولتیں جو کسی بھی اچھے کلینک میں ہوتی ہیں،فیلڈ ہسپتال میں فراہم کی گئی ہیں۔انشاء اللہ آج 32فیلڈ ہسپتال پنجاب کے مختلف علاقوں میں پھیل جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ فیلڈ ہسپتال ان علاقوں کیلئے ہیں،جہاں کوئی بڑا ہسپتال یا اچھا کلینک موجود نہیں۔فیلڈ ہسپتال دیہی علاقوں میں جاکر لوگوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کریں گے۔گاؤں میں اعلان ہوگاکہ اس جگہ فیلڈ ہسپتال پارک ہوگا،آپ اپنا علاج کرواسکتے ہیں۔ فیلڈ ہسپتال سٹیٹ آف دی آرٹ ہے۔ فیلڈ ہسپتال میں اے سی، ڈائگناسٹک یونٹ، لیب،الٹرا ساؤنڈ، ای سی جی اورفارمیسی کی سہولت موجود ہوگی۔ فیلڈ ہسپتال میں ایکسرے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال میں او پی ڈی،حفاظتی ٹیکے،فرسٹ ایڈ،لیڈی ہیلتھ ورکر،سکول نیوٹریشن کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ فیلڈ ہسپتال کا معائنہ کیا ہے،فیلڈ ہسپتال کی فارمیسی ادویات سے بھری پڑی ہے۔ آج فیلڈ ہسپتال لیکر بہاولپور جارہی ہوں۔دیہاتی علاقوں میں خود جا کر فیلڈ ہسپتال میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لوں گی۔فیلڈہسپتال کی پرفارمنس کا لائیو ڈیش بورڈمحکمہ صحت اورمیرے پاس 24گھنٹے ہوگا۔ کنٹینر آج سے پہلے کسی اورچیز کیلئے استعمال ہوتے تھے۔کنٹینر پر چڑھ کر کے لوگ جلاؤ، گھیراؤ،مارواورماردوکی تلقین کرتے رہے ہیں۔ خدمت کیلئے حکومت آئے تو کنٹینر ہسپتال بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینر کا غلط استعمال کرنے والوں نے کینسر کے مریضوں کی مفت ادویات بند کردی تھیں اوروہ سڑکوں پر آگئے تھے۔ الحمد اللہ کینسر کے مریضوں کی ادویات دوبارہ شروع کردی ہے، ادویات کیلئے فنڈ بھی دو ا رب سے 6 ارب بڑھا دیا گیا ہے۔ پنجاب کے 2500بیسک ہیلتھ یونٹ کی ری ویمپنگ جاری ہے،کچھ مکمل کرلئے گئے ہیں۔پنجاب کے کسی بھی بی ایچ یو یا آر ایچ سی میں ڈاکٹر کی کمی کی وجہ سے مریض پریشان نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ز کی کمی پوری کرنے کیلئے جا مع پلان مرتب کررہے ہیں،غریبوں کی صحت کیلئے کوئی کمپرومائز نہیں کروں گی۔ پاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس شروع کرنے جارہے ہیں، ٹریننگ شروع ہوچکی ہے۔ائیرایمبولینس پے بہت سے لوگوں نے اعتراض کیا جیسے نوازشریف نے موٹر وے بنائی تو لوگوں نے طرح طرح کی باتیں کی لیکن استعمال سب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ائیر ایمبولینس صرف اورصرف غریب شہریوں کیلئے ہے۔ ساملی ہسپتال کا دورہ کیا تو لوگوں نے بتایا کہ ایئر ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے ہارٹ اٹیک کے مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی وفات پاجاتے ہیں۔ انشاء اللہ پانچ سال کے اندر پنجاب کے ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی،اس ہسپتال میں کارڈیالوجی اورکینسر کا یونٹ بھی ہوگا۔ لاہورمیں پہلا میڈیکل سٹی بنا رہے ہیں۔ سرگودھا کا دورہ کیا تو پتا چلا پورے سرگودھا میں ایک بھی کیتھ لیب نہیں،ہم ہر شہر میں ایک جدید کیتھ لیب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ 12ماہ میں فنکشنل ہوجائے گا۔ ہیلتھ کارڈ نوازشریف نے بنایا جو کہ بہت ہی شاندار کام تھا۔ نوازشریف کیساتھ ملکر ہیلتھ کارڈ پراجیکٹ پر کام کیا، کارڈ کے حوالے سے تب کوئی شکایت نہیں تھی،اب شکایات کے انبار لگے ہیں۔ 2018ء کے بعد صرف اپنوں کو نوازنے کیلئے ہیلتھ کا رڈ کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا گیا، ہیلتھ کارڈ کواپ گریڈ کر کے ری لانچ کرینگے۔ پنجاب میں بڑے اورجدید میڈیکل سٹوریج بنائیں گے۔ سینیٹر پرویزرشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزرا، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت، سیکرٹری اطلاعات اوردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان عوامی تحریک کا 35 واں یوم تاسیس ہفتہ کو منایا جائیگا
پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کا ہتک عزت بل سے لاعلمی کااظہار
تاجر دوست اسکیم میں ابہام کی وجہ سے تاجروں کے شدید تحفظات ہیں ‘ آل پاکستان انجمن تاجران
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کمی
معیشت کو بہتر کرنے کیلئے شارٹ ،لانگ ٹرم کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی‘ ٹیکس ایڈوائزرز
ایران کے صدر ، دیگر کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
رئوف حسن پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘فرخ جاوید مون
مسلم حکمران فلسطینیوں کی بقاء کیلئے اپنااثرورسوخ استعمال کریں ‘ متحدہ علما کونسل
کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی صحافت پر قدغن کے مترادف ہے ‘جے یو آئی
بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے‘سنی علما کونسل
کاشتکاروں کی سہولت کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا سہارا لیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تشہیر کی ہدایت
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
موجودہ کابینہ کا کوئی وزیر تنخواہ نہیں لے رہا، بجلی اور گیس کے بل بھی وزراء اپنی جیب سے دیتے ہیں، کسی غیر ملکی کو پاکستان کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون انصاف ..
-
توانائی کی مناسب قیمت پر بلاتعطل فراہمی حکومت کی ترجیح، موسمیاتی تبدیلیوں کوروکنے کے لیے بھی کام کرنا ہے، وفاقی وزیرِ پٹرولیم مصدق ملک
-
توہین عدالت کے قانون کو منسوخی اورججوں کی دوہری شہریت پر قومی اسمبلی میں بل‘حکمران اتحاد کے پاس آئینی ترامیم کے لیے دوتہائی اکثریت نہیں
-
گزشتہ سال ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوا ، خسارے میں بھی کمی آئی ہے، اعظم نذیر تارڑ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کمی
-
رؤف حسن پر حملہ کرنے والی وہی قوتیں ہیں جو ججوں کو دھمکاتی ہیں، عمران خان
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا وفاق سے پہلے 24مئی کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان
-
بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش
-
افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ
-
کرغزستان سے 290 پاکستانی طلبا کو لے کر پہلی پرواز پشاورپہنچ گئی
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار