ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار
ہیٹ ویو کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگیا ہے جو جون کے آخری ہفتے تک جاری رہے گا،محکمہ موسمیات،شدید گرمی کے دوران ہیٹ ویو سے بچنا نہایت ضروری ہے،ماہرین طب
فیصل علوی جمعرات 23 مئی 2024 12:59
(جاری ہے)
پنجاب کے شہر بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت 46 ڈگری، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا میں 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
طبی ماہرین نے ہیٹ ویو سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے دوران ہیٹ ویو سے بچنا نہایت ضروری ہے کیونکہ یہ لو لگنے کا سبب بن سکتی ہے، شہری غیر ضروری گھر سے باہر ہرگز نہ نکلیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں 23 سے 27 مئی کے دوران درجہ حرارت 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم شدید گرم، ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ میدانی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے جبکہ باجوڑ، مہمند، اورکزئی میں چند مقامات پر تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب اسمبلی کا اجلاس (آج)،بجٹ پر عام بحث کا آغاز ہوگا
آئی جی کا ضلع راجن پور میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل محمد تنویر کو خراج ..
گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال قربانی کے جانوروں کی تعداد 5 لاکھ کم رہنے کا اندازہ
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر عید الاضحی پر 72گھنٹے سے جاری ’’زیرو ویسٹ مشن ‘‘کامیابی سے ہمکنار
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ضلع راجن پور میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل ..
ٌعید کے بعد پردیسیوں کی واپسی، وزیر اعلیٰ کی مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
مخصوص سیاسی جماعت نے ٹرول گردی کا فن سیکھا ہے جس کے ذریعے اداروں اور سیاسی مخالفین کو دبائو میں لانے ..
و*گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال قربانی کے جانوروں کی تعداد 5لاکھ کم رہنے کا اندازہ
ٌالخدمت فاؤنڈیشن نے پاکستانی عوام کی جانب سے غزہ متاثرین تک گوشت پہنچادیا،ڈاکٹرحفیظ الرحمن
cلاہور : نوجوان نے اپنے سوتیلے بھائی کو قتل کر دیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مشاعر میں عازمین کو بے یارومددگار چھوڑنے کے الزات بے بنیاد ہیں
-
بجلی کی مد میں وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے 1600 ارب روپے واجب الادا ہیں،سردار علی امین خان گنڈاپور
-
پی این ایس بابر کی سعودی نیول فورسز کے جہاز کیساتھ بحری مشق
-
تیس اگست تک سیاست سے دور ہوں
-
عوام مہنگائی سے بے حال ہیں اور نیپرا نے بجلی کمپنیوں کا 50 ارب روپے کا فائدہ کرادیا
-
بجلی بھی ہم پیدا کریں، مہنگی بھی خریدیں اور ملے بھی نا، کے پی کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا: بیرسٹر سیف
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دھمکیوں سے پہلے تھوڑی محنت کرکے کوڑا تواٹھا لیں، عظمیٰ بخاری
-
لیسکو کے عیدپر بلاتعطل بجلی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
-
اپوزیشن کا کام ایوان سے باجے بجا کر واک آﺅٹ کرنا نہیں بلکہ حکومت پر دباﺅ ڈالنا ہوتاہے،فیصل کریم کنڈی
-
سندھ حکومت کا ہر سال 5لاکھ گھروں کو سولر کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کا اعلان
-
بابر اعظم سمیت 6 کھلاڑی وطن واپسی کے بجائے لندن میں چھٹیاں منائیں گے
-
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی کیس ، ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا