پنجاب حکومت کا آرٹی فیشل انٹیلی جنس سنٹرل میڈیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں یونٹ کے قیام کیلئی25کروڑ مختص کرنے کی تجویز تیار

ہفتہ 14 جون 2025 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)پنجاب حکومت نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس سنٹرل میڈیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سنٹرل میڈیا مانیٹرنگ یونٹ ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں بنایا جائے گا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں یونٹ کے قیام کیلئی25کروڑ مختص کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے جبکہ ٹیکنالوجی ایڈوانسمنٹ پروگرام کیلئی10 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز بھی بجٹ دستاویز کا حصہ ہو گی۔

اس کے علاوہ پنجاب کونسل آف آرٹس کونسل و دیگر آفس کی سولرائزیشن کیلئی20کروڑ رکھنے ، الحمرا آرٹس کونسل مال روڈاور کلچرل کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کیلئی70 کروڑ مختص اور ادبی چائے خانہ، بک ویئر ہائوس کی تعمیر و مرمت کیلئی5کروڑ روپے رکھنے کی تجویز بھی تیار کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بہاولپور آرٹس کونسل بہاولپور، باغ جناح ایئر تھیٹر، ملتان، ڈی جی خان کے منصوبے بھی آئندہ بجٹ میں شامل ہیں،مری کے آرٹس کونسل کی تعمیر ومرمت کے منصوبے شامل کیے گئے ہیں، بھکر آرٹس کونسل کے قیام کا فیصلہ بھی بجٹ دستاویز میں شامل ہوگا جس کے لئے 5کروڑ75لاکھ سے زائد مختص کرنے کی تجویز دی جائے گی ۔

اس کے علاوہ چولستان، ساہیوال، راولپنڈی ،فیصل آباد، بہاولپور میں پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ راولپنڈی انفارمیشن کمپلیکس کی تعمیر کا فیصلہ کرتے ہوئے 5کروڑ روپے مختص کرنے ، اوکاڑہ آرٹس کونسل کی تعمیر و مرمت کیلئی9کروڑ 38لاکھ روپے مختص کرنے کی اور پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے ساڑھے 5کروڑروپے مختص کر نے کی تجویز دی جائے گی ۔اس کے علاوہ ڈی جی پی آر کمپلیکس کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کیلئی1 ارب 50 کروڑ مختص کرنے کی بھی تجویز بجٹ میں شامل ہو گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں