پرویز الٰہی اور فضل الرحمن افراد قذف کے مقدمے میں بری

بدھ 14 جنوری 2009 12:47

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔14جنوری 2009 ء) لاہور ہائی کورٹ نے قذف کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور مولانا فضل الرحمن سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی اور سابق اپوزیشن لیڈر مولانا فضل الرحمن سمیت گیارہ افراد پر قذف کے تحت دائر استغاثہ کی سماعت ہورہی تھی جس میں درخواست گذار کے مطابق ان افراد نے میو اسپتال کے ڈاکٹر مقصود الحسن پر زلزلے سے متاثرہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔

ان افراد نے اخبارات میں جھوٹے بیانات بھی دیئے جس سے درخواست گذار کا تشخص مجروح ہوا ۔ فاضل عدالت نے تمام ملزمان کو مقدمے سے بری کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ان لوگوں میں سے کسی نے بھی ڈاکٹر مقصود الحسن پر براہ راست زیادتی میں ملوث ہونے کا الزام نہیں لگایا اس لئے قذف کا استغاثہ خارج کیا جاتا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں