سماہنی،خلاہور اور سری نگر کے مابین سنٹرل مقام جنڈی چونترہ سماہنی میں محکمہ ٹورازم کے زیرِ اہتمام سیاحتی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا

منگل 25 فروری 2020 18:09

سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) لاہور اور سری نگر کے مابین سنٹرل مقام جنڈی چونترہ سماہنی میں محکمہ ٹورازم کے زیرِ اہتمام سیاحتی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا، جنڈی چونترہ کے اطراف میں پھیلے سرسبز جنگلات میں بنائے گئے ہائیکنگ ٹریکس پر ملک بھر سے سیاحوں کی آمد جاری ہے پہاڑی فیسٹیول کے شیڈول پر عملدرآمد کے سلسلہ میں وادی سماہنی کے سرکاری ونجی کالجز وسکولز کے سینکٹروں طلباء وطالبات نے ہائیکنگ کے مقابلے میں حصہ لیا طلباء وطالبات کے لیے دو علیحدہ مقامات پر ٹریکس بنائے گئے تھے دموٹ موڑ سے سنگڑھ چوک کے پہاڑی سلسلے میں طلباء کے مابین ہائیکنگ کے مقابلہ جات ہوئے جسکی نگرانی ومانٹیرنگ محکمہ ایجوکیشن کے آفیشلز نے کی دموٹ موڑ سے بنایا گیا ہائیکنگ ٹریک بل کھاتے اور دشوار جنگل سے گزارا گیا ہے خوفناک چڑھائی چڑھتے ہوئے سانس پھول جاتی ہے اس ٹریک پر مغلیہ سلطنت میں تعمیر کی گئی باولی بھی آتی ہے جو سیاحوں کی توجہ حاصل کر رہی ہے محکمہ جنگلات کی جانب سے اس ہائیکنگ ٹریک کے انٹرس پوائنٹ پر آرائشی گیٹ بھی بنایا گیا ہے طلباء کے مقابلہ جات کے لیے ڈی پی ڈگری کالج سماہنی زولرنین خان نے چیف ریفری کے فرائض ادا کیے اور انکی معاونت پرنسپل راجہ انیس الرحمن و دیگر نے کی دوسرا مقام جو ڈب جنڈی چونترہ کے قریب بنایا گیا ہے طالبات کے لیے ہائیکنگ پوائنٹ مقرر کیا گیا اس مقابلے کی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنر سماہنی محترمہ بینش جرال نے کی میڈم سارہ اعظم نے چیف ریفری کے فرائض ادا سرانجام دئیے وادی کے مختلف سکولز و کالجز کی طالبات نے اس سرگرمی میں حصہ لیا اس ہائیکنگ ٹریک کے اطراف میں چیل کے گھنے جنگلات اور قدرتی نظاروں سمیت چشمے بھی موجود ہیں بھارت کے زیرِ انتظام مقبوضہ ریچھ پہاڑ کا نظارہ بھی اس مقام سے کیا جا سکتا ہے ہائیکنگ کے مقابلہ جات میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ویٹرنری افیسر ڈاکٹر مدثر عزیز ایمبولینس سروس کے ہمراہ متحرک رہے جنڈی چونترہ کے اطراف میں طلباء وطالبات کی آمد سے غیر معمولی رش دیکھا گیا ہے محکمہ ٹورازم ومقامی انتظامیہ نے ہائیکنگ ٹریکس کے اطراف میں ریفریشمنٹ کے لیے فوڈ سٹالز بھی لگا رکھے تھے پچیس فروری سے جاری پہاڑی میلہ کا آغاز ہائیکنگ کے مقابلہ جات سے ہوا سینکٹروں طلباء وطالبات نے سیاحتی مقام جنڈی چونترہ آ کر خوشی محسوس کی اور انتظامیہ سماہنی کی جانب سے فراہم کی گئی سہولیات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند تفریح کا موقع فراہم کرنے پر مقامی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں اس دوران مختلف محکمہ جات کے آفیسران قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار پولیس ولیڈی کانسٹیبل ان محترک رہے پہاڑی فیسٹیول کے آغاز پر ہائیکنگ ایونٹ خوش اسلوبی سے ممکن ہوا ادھر سرسالہ سپورٹس اسٹیڈیم میں دن بھر مقامی ٹیموں کے مابین شام گئے تک والی بال کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز کھیلے گئے جہاں ہزاروں افراد نے سپورٹس اسٹیڈیم کا رخ کیا سجائے گئے سرکس وچڑیا گھر میں بچوں و خواتین کی آمد بھی جاری رہی آج سب ڈویژن سماہنی میں سرپرائز ڈے کے موقع پر مظفرآباد،کوٹلی اور بھمبر سے جیپ ریلی جبکہ برنالہ اور بھمبر سے موٹر سائیکل ریلی سماہنی پہنچے گی صبع نو بجے میرا تھن دوڑ ہو گی جو سماہنی سے سرسالہ پہنچے گی جہاں تحریک آزادی کشمیر کے شہداء اور پاک فضائیہ کے یادگار کارنامہ جو سماہنی کی سرزمین پر رونما ہوا پر مسلح افواج پاکستان کو بڑے اجتماع میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا سپورٹس اسٹیڈیم میں مینہ بازار فعال کر دیا گیا ہے ملک کے مختلف حصوں سے نیزہ بازی میں حصہ لینے والے گھڑ سوار بھی سماہنی پہنچ گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں