وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا بھارت میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑنا خوش آئندہے ‘خالد مسعود سندھو

ہفتہ 6 مئی 2023 17:49

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2023ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو کی جانب سے بھارت میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑنا خوش آئند ہے، بھارتی دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کو دنیا کے سامنے عیاں کرنے کے لیے موثر خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے، بھارت غیر قانونی طور پر کشمیر پر قابض ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سیاست سے بالاتر ہونا چاہیے اور پوری قوم اور تمام جماعتوں کا موقف ایک ہونا چاہیی. ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے اور یہ تاثر زائل کیا جائے کہ پاکستان کشمیر سے دست بردار ہورہا ہے۔ خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح کے قول کے مطابق کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور مسئلہ کشمیر کا فوری حل ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اس مقصد کے لیے ہر ممکن حد تک کشمیریوں کی مدد کرنا ضروری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں