اداکارالیاس کشمیری کی 16 ویں برسی( کل ) منائی جائے گی

پیر 11 دسمبر 2023 16:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2023ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار الیاس کشمیری کی 16ویں برسی کل( 12دسمبر کو) منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

لیلی مجنوں ، وعدہ، انجام، شہرت، سردار، پنجرا، حاتم ، صابرو، ماہی منڈا ، یکے والی ، مراد، جٹی، جگا، عالم آرا، نغمہ دل، سلطنت، دو استاد، گل بکائولی، فانوس، دیوانہ، زمیندار، پیدا گیر، عشرت، عشق پر زور نہیں، باپ کا باپ سمیت درجنوں فلموں میں انتہائی یادگار منفی و مثبت کردار ادا کرنے والے ہیرو ، ولن، مزاحیہ کریکٹر الیاس کشمیری نے 5 دہائیوں پر محیط اپنے طویل فلمی سفر کو اہم کرداروں سے انتہائی یادگار بنایا۔

ہند پکچرز نامی ادارے کی فلم عابد سے اپنے طویل فنی کریئر کا آغاز کرنے والے الیاس کشمیری نے جلد فلم انڈسٹری میں اپنا اہم مقام بنا لیا اور ان کی شہرت کے چرچے مختصر عرصہ میں عام ہونے لگے ۔ انہوں نے سورن لتا کے مد مقابل مرکزی کردار بھی ادا کیے۔ الیاس کشمیری نے بطور فلمساز بھی کئی فلمیں بنائیں ۔ الیاس کشمیری 83برس کی عمر میں شوگر کے مرض مین مبتلاہو ئے ،اور وہ 12دسمبر 2007 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں