آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔ ابراہیم حسن مراد

پیر 5 فروری 2024 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2024ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور ہم بحیثیت پاکستانی کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی قوم اپنی شہ رگ پر کسی دشمن کے قبضہ کی اجازت نہیں دے سکتی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کی خصوصی ہدایت پر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف بس سٹاپوں پر پینا فلکس آویزاں کیے تاکہ کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو دکھایا جا سکے ۔

لاہور کی تمام اہم شاہراہوں کے بس سٹاپوں پر اظہار یکجہتی پینا فلکس لگائی گئیں۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پینا فلکس لگانے کا مقصد دنیا بھر میں کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم کو اجاگر کرنا ہے۔بھارت کی جانب سے کشمیری برادران پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم، غا صبانہ رویے اور تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔کشمیری عوام کی آزادی کیلئے تمام دفاتر میں دعا بھی کروائی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں