چیف جسٹس آزاد کشمیر کی ممتاز کاروباری شخصیت راشد رفیق بٹ کے صاحبزادے فہد رفیق بٹ کے ولیمہ میں شرکت

منگل 6 فروری 2024 14:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2024ء) چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی ممتاز کاروباری شخصیت راشد رفیق بٹ کے صاحبزادے فہد رفیق بٹ کے ولیمہ میں شرکت، شادی کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔

(جاری ہے)

فہد رفیق کی اہلیہ مریم ہارون سابق وزرائے اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف و میاں محمد شہباز شریف کی نواسی ہیں۔ شادی کی پر وقار تقریب میں وزرائے اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف و میاں محمد شہباز شریف،محترمہ مریم نواز، ممتاز کاروباری شخصیت ادریس انور و دیگر نے شرکت کی۔ چیف جسٹس آزاد کشمیر نے راشد رفیق بٹ کو انکے بیٹی فہد رفیق کی شادی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں