بدنام زمانہ بدمعاش قبضہ مافیا گرفتار

بدھ 20 اکتوبر 2021 13:27

بدنام زمانہ بدمعاش قبضہ مافیا گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ بدمعاش قبضہ مافیا کو گرفتار کرلیا ۔ملزم متعدد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم لالہ شاہد تھانہ میں حاضری بھی نا لگواتا جو کافی عرصہ سے پولیس اسکی تلاش میں تھی ۔لالہ شاہد اسلحہ کے زور پر گھر خالی کروا کر سامان باہر پھینک رہا تھا کہ خاتون کی کال پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا جسکو گرفتار کیا گیا ۔لالہ شاہد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کاآغازکردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں