40 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر خودکشی کرلی

جمعرات 20 جنوری 2022 13:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) مغلپورہ کے علاقے میں 40 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر خودکشی کرلی ،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مغلپورہ کے علاقے میں نوشین نامی خاتون نے مبینہ طو رپر گھریلو ناچاقی پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جس پر اسے تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں