این اے 130 میں ایک بار پھر کانٹے دار مقابلہ کی توقع ، خواجہ احمد حسان اور شفقت محمود دوسری بارآمنے سامنے

2013میں پی ٹی آئی کے امیدوارشفقت محمو دنے مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد حسان کو ہرایا تھا 25جولائی کوشفقت محمود،خواجہ احمد حسان، لیا قت بلو چ ، حفیظ الر حمان اور عدیل محی الدین کے درمیان مقابلہ ہو گا پی پی 159 میں ن لیگ کے میاں حافظ نعمان ، ڈاکٹر مراد راس پی ٹی آئی اورپی پی پی کے جاوید اختر مدمقابل ہیں

جمعرات 19 جولائی 2018 18:58

لاہور۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) عام انتخابات2018 میںقومی اسمبلی کے حلقہ 130 لا ہور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے 2013والے امیداور ہی مدمقابل ہیں،2013میں پا کستا ن تحریک انصاف کے شفقت محمو د نے 96666ووٹ لے کرپا کستا ن مسلم لیگ ( ن) کے سینئر را ہنما خوا جہ احمد حسان کو شکست دی تھی، جو کہ 89000ووٹ حا صل کر سکے تھے،یہ واحد سیٹ تھی جو الیکشن 2013میں لاہور سے پا کستا ن تحریک انصاف کے حصے میں آ ئی تھی،حالیہ انتخابات میں بھی ان دونوں امیدواروں کو کانٹے دار مقابلہ کا سامنا کرنا پڑے گا اور دونوں کو عوامی مسائل کے حل اور کارکردگی کے حوالے سے عوام کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا ہے کیونکہ حلقہ میں مسائل کی بھرمار نظر آرہی ہے اور عوام ان دونوں امیدواروں کی کارکردگی سے نالاں نظر آتے ہیں، مذکورہ حلقہ معروف آ با دیو ں پر مشتمل ہے ، جن میں گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، پیکو روڈ، گارڈن ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، وحدت روڈ، اچھرہ، شادمان،نصیر آ باد ،پنجاب یو نیورسٹی، مسلم ٹاؤ ن ، کریم ما رکیٹ ، مو ن ما رکیٹ ،،نجف کا لونی ،شاہ کمال ،مکہ کالو نی شا مل ہیں ، اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 472553 جن میںمرد ووٹرز 221707 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 221754ہے ، حلقہ میں350پولنگ اسٹیشن اور 999پولنگ بو تھ بنا ئے گئے ہیں، یہ حلقہ ما ضی میں کسی ایک پا رٹی کی گرفت میں نہیں رہا ، یہا ں کے رہا ئشیو ں نے ہر پا رٹی کو آ زما یا ہے ، عام انتخا با ت 2002میں یہا ں سے متحدہ مجلس عمل کے لیا قت بلو چ کامیا ب ہو کر رکن قو می اسمبلی منتخب ہو ئے تھے۔

(جاری ہے)

انہو ں نی45679ووٹ حا صل کئے ان کے مد مقابل پا کستان تحریک انصاف کے ڈا کٹر شا ہد صدیق نی13957ووٹ لے کر دو سری پو زیشن حا صل کی ، 2008میں یہا ں سے پا کستا ن مسلم لیگ ( ن) کے عمر سہیل ضیا ء بٹ 69718ووٹ لے کر کا میا ب ہو ئے۔ انہو ں نے پا کستا ن پیپلز پا رٹی کے سید حسنا ت احمد کو شکست دی ، انتخا با ت 2013میں پا کستا ن تحریک انصاف کے شفقت محمو د نے 96666ووٹ لے کر نما یا ں رہے۔

انہو ں نے پا کستا ن مسلم لیگ ( ن) کے سینئر را ہنما خوا جہ احمد حسان کو شکست دی جو کہ 89000ووٹ حا صل کر سکے تھے ، یہ واحد سیٹ تھی جو کہ الیکشن 2013میں لاہور سے پا کستا ن تحریک انصاف کے حصے میں آ ئی تھی ، اس با ر بھی پا کستان تحریک انصاف نے اپنے کامیا ب امیدوا ر کو میدان میں اتا را ہے جبکہ ان کے مد مقا بل پا کستا ن مسلم لیگ ( ن) کے سینئر را ہنما خوا جہ احمد حسا ن ، ایم ایم اے کے ٹکٹ سے لیا قت بلو چ ، تحریک لبیک پا کستا ن کے حفیظ الر حمان ، پا کستان پیپلز پا رٹی کے عدیل محی الدین میدان میں ہیں جبکہ صو با ئی اسمبلی کی نشستو ں پر پی پی 159 سے ن لیگ کے میاں حافظ نعمان ،پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر مراد راس، پاکستان پیپلزپارٹی کے جاوید اختر ہو نگے ،حلقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ کارکردگی کی بنیاد پر امیدواروں کو ووٹ دینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں