نواز شریف کو جیل جاتے ہی فلاح کے منصوبے یاد آ گئے ہیں ‘ مسرت چیمہ

حکومت میں ہوتے ہوئے انکی ساری صرف توجہ اپنی جیبیں بھرنے پر مرکوز ہوتی ہے‘ این ای127میں خطاب

جمعہ 20 جولائی 2018 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پوری قوم حیران ہے کہ نواز شریف کو جیل جاتے ہی فلاحی منصوبے یاد آگئے ہیں ،حکومت میں ہوتے ہوئے توان کی ساری توجہ ملک و قوم کی بجائے صرف اپنا کاروبار چمکانے اور جیبیں بھرنے پر مرکوز ہوتی ہے ، اس طرح کے حربوں سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 127سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میںڈور ٹو ڈور انتخابی مہم اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ نواز شریف تین مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہے ہیں لیکن انہیں کبھی بھی پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود کے منصوبے یاد نہیں آئے ۔

(جاری ہے)

یہاں جیلوں کی حالت زار تو ایک طرف بعض علاقے ایسے ہیں جہاں لوگ جیلوں سے بھی ابتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

نواز شریف کو آج یاد آ گیا ہے کہ انسانوں کیلئے پینے کا صاف پانی بھی ضروری ہے اور جیل میں پینے کے صاف پانی کیلئے بورنگ کرائی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ نوازشریف کرپشن کے جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں عوام ان کے ایسے حربوں سے مرعوب نہیں ہوں گے بلکہ مطالبہ ہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان سے ملک و قوم کے اربوں روپے واپس لئے جائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں