دہشتگردی الیکشن سبوتاژ کرنیکی غیر ملکی سازش ہے : علامہ ممتاز اعوان

پیر 23 جولائی 2018 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘‘کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان ودیگر علماء مفتی عاشق حسین رضوی،حافظ شعیب الرحمن قاسمی،مولانا محمد نعیم بادشاہ سلفی، علامہ وقار الحسنین نقوی اور مولانا محمد اسلم ندیم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ڈی آئی خان اور مردان میں الیکشن کمپین پر ہونیوالی دہشتگردی پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ کٹھ پتلی نگران حکمران انتخابی کمپین کو سکیورٹی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے حکومتی رٹ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ان حالات میں عوام متحد ہوکر ملک و امن دشمنوں کے ناپاک عزائم ملیامیٹ کردیں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے راہنمائوں نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر وطن عزیز میں بڑھتی دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ،اسرائیلی موساد ،افغان این ڈی ایس اور انکے آلہ کار قادیانی ملوث ہیں جو پاکستان کی سلامتی سے کھیل رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ 22کروڑ عوام ملک دہشتگردوں کیخلاف پاک فورسز کیساتھ کھڑے ہوجائیں اوردشمن کے الیکشن سبوتاژ کرنیکے ایجنڈے کو ناکام و نامراد بنادیں یہ ہم سب کا دینی،ملی اور قومی فرض ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں