عمران خا ن بطور وزیراعظم نئے ترقی یافتہ اورخوشحال پاکستان کے خواب کو پورا کریں گے، عرفان عباسی

جمعرات 2 اگست 2018 23:10

لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عرفان عباسی نے کہاہے کہ تحریک انصاف عوام کے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور عوام کے مسائل حل کر کے اس اعتماد کی فضا کو مزید بہتر بنائے گی۔ تحریک انصاف عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے اور عوام کی خدمت ہی ہمارا منشور ہے الیکشن 2018 کے انتخاب میں عوام نے جس اعتماد کا اظہار تحریک انصاف پر کیا ہم اس پر پورا اترنے کے لئے دن رات ایک کر دیں گے اور عوام کو ہمارے دور اقتدار میں تبدیلی نظر آئے گی عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔

تحریک انصاف کی کامیابی پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے تحریک انصاف کی ملک گیر کا میابی شفاف اور منصفانہ الیکشن کی بنا پر ہے ملک بھر میں پی ٹی آئی کی کامیابی سے پاکستا ن کے عوا م ا ب مسائل اور بحرا نو ں سے نجا ت حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن بطور وزیراعظم نئے ترقی یافتہ اورخوشحال پاکستان کے خواب کو پورا کریں گے، انہوں نے تاریخ سازکامیابی پر پی ٹی آئی کے عہدیدارا ن اور کارکنا ن مبارکبا د پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی خدمت میں حسب سابقہ کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور دیگر جماعتوں کی طرف سے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں جتنے شفاف انتخابات اب ہوئے ہیں پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں