گائنی کے شعبے میں جدید تحقیق کی ضرورت میڈیکل کے دیگر تمام شعبوںسے بڑھ کر ہے ، پروفیسر محمد طیب

اتوار 5 اگست 2018 18:20

لاہور۔5 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2018ء) معروف گائناکالوجسٹ اور پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر محمد طیب نے کہا ہے کہ گائنی کے شعبے میں جدید تحقیق کی اہمیت و ضرورت میڈیکل کے دیگر تمام شعبوں سے زیادہ ہے ۔ وقت کے ساتھ میڈیکل کا شعبہ نت نئی جدتوں اور اختراعات کے ساتھ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک بھر سے گائنا کالوجی کے شعبے کے طبی ماہرین سے دو روزہ نیشنل سائنٹفک کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلو چستان محمد خان اچکزئی تھے جنہوں نے پروفیسر محمد طیب کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی اور کانفرنس میں ان کے خصوصی لیکچر کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر محمد طیب کا کہنا تھا کہ گائنی جیسے اہم موضوع پر قومی سائنٹفک کانفرنس کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے جس میں ملک بھر سے طبی ماہرین کی کثیر تعداد نے نہ صرف شرکت کی بلکہ اپنے وسیع تجربے اور مفید مشوروں سے طبی ماہرین کو نوازا۔

انہوں نے نوجوان ڈاکٹروں پر زوردیا کہ وہ اس ریسرچ سے آگاہی حاصل کر کے اندرون اور بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کریں۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ میڈیکل کالجز کے زیر تعلیم طلبا و طالبات بھی اس ریسرچ سے مستفید ہوں اوراپنے پیشہ ورانہ علم کو اپ ڈیٹ رکھتے ہوئے آگے بڑھیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مریض علاج معالجے کی بہترین سہولتوں سے مستفید ہو سکیں۔ پروفیسر محمد طیب نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے ملک بھر سے گائنی کے شعبے کے ماہرین کے پروفیشنل ازم کی تعریف کی جنہوں نے کانفرنس میںپینل ڈسکشن، لیکچرز اور دیگر امور میں حصہ لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں