پنجاب بھرمیں912ٹریفک حادثات،6ا فراد جاںبحق،1035زخمی

منگل 7 اگست 2018 17:27

پنجاب بھرمیں912ٹریفک حادثات،6ا فراد جاںبحق،1035زخمی
لاہور۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں912ٹریفک حادثات میں6ا فراد جاںبحق جبکہ1035زخمی ہو گئے، زخمیوں کوفوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا، ان حادثات میں406افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی،پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں6افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 454ڈرائیوز،26کم عمرڈرائیورز438 مسافراور143پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ،اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ243ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت252متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 85حادثات میں97متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 70حادثات میں82متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں