(ن) لیگ حکومت کا پنجاب سے خاتمہ ہوچکا ‘ عمران خان کی22سالہ جدوجہد کے بعد ان کو کامیابی ملی‘ ہمارے وزیراعلیٰ اکثریت سے کامیاب ہوئے، پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی میڈیا گفتگو

اتوار 19 اگست 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا پنجاب سے خاتمہ ہوچکا ہے‘ عمران خان کی بائی سسالہ جدوجہد کے بعد ان کو کامیابی ملی‘ ہمارے وزیراعلیٰ اکثریت سے کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے وزیراعلیٰ اکثریت سے کامیاب ہوئے۔ عوام سے کئے وعدوں پر عمل پیرا ہیں۔ پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کو دور کریں گے۔ عمران خان نے بائیس سال جدوجہد کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں