نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار (آج )حلف اٹھائیں گے

حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس میں منعقد ہو گی ، قائمقام گورنر پرویز الٰہی حلف لیں گے

اتوار 19 اگست 2018 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار آج (پیر) اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس لاہور میں شام 5 بجے منعقد ہو گی جس میں اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نومنتخب وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے حلف لیں گے ۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سردار عثمان بزدار 186ووٹ لیکر وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ کے حمزہ شہباز نے 159ووٹ حاصل کئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں