ملک بھرمیں کل عید الاضحی مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی

پیر 20 اگست 2018 15:20

لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ملک بھرمیں کل بدھ کے روز عید الاضحی مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی جبکہ ا س موقع پر کروڑوں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی ادا کریں گے نیز عید قربان کے موقع پر امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ریسکیو 1122 و عملہ صفائی کے اہلکار بھی ڈیوٹیوں پر حاضر رہیں گے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح تمام سرکاری ہسپتالوں کا ایمرجنسی سٹاف بھی معمول کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دے گا ۔ عیدالاضحی کے سلسلہ میں وفاقی و صوبائی حکومتوںنے ۱ٓج 21 اگست بروز منگل سے 23 اگست بروز جمعرات تک عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس کے باعث تمام سرکاری ، نیم سرکاری ، نجی ادارے ، سکولز ، کالجز ، یونیورسٹیز ، سٹاک ایکسچینجز ، بینک ، عدالتیں ، چیمبر ز آ ف کامرس بھی بند رہیں گے ۔ نیز عملہ صفائی کو خصوصی ٹرانسپورٹ بھی فراہم کر دی گئی ہے تاکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اٹھا کر تلفی کے مقامات تک پہنچائی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں