لاہور، نئی نسل اپنے ہیروز کی حیات وخدمات سے آگہی حاصل کرے،سید عابد حسین شاہ
ر اشد منہاس شہید نے غدار کے ہاتھوں بے بس ہونے کی بجائے وطن کی خاک پر جام شہادت نوش کرنے کو ترجیح دی۔ وہ نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر اور پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر ہیں، پروفیسر کا راشد منہاس کے یوم شہادت کے موقع پر تقر یب سے خطاب
پیر 20 اگست 2018 21:02
(جاری ہے)
پروفیسر سید عابد حسین شاہ نے کہا کہ راشد منہاس 17 فروری 1951 کو پیدا ہوئے۔ آپ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے افسران کی شجاعت اور عسکری مہارت سے بے حد متاثر ہوئے، جس کے بعد انہوں نے پاک فضائیہ میں شمولیت کا ارادہ کیا۔
انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی اور سترہ سال کی عمر میں پاک فضائیہ کی رسالپور اکیڈمی میں بطور فلائنگ کیڈٹ داخلہ لیا۔1971 میں راشدمنہاس نے اکیڈمی سے جنرل ڈیوٹی پائلٹ کی حیثیت سے تربیت مکمل کی اور انہیں کراچی میں پی اے ایف بیس مسرور پر پوسٹ کیا گیا تاکہ لڑاکا پائلٹ کی تربیت حاصل کرسکیں۔ علامہ محمد اقبالؒ کے شاہین کو تصور میں لیے راشد منہاس وطن کی محبت سے سرشار اور شہادت کیلئے بے تاب تھے اور یہ ہی جذبہ کم تجربے اور کم عمری میں انہیں شہادت جیسے مرتبے پر فائز کرگیا، جب انہوں نے غدار انسٹرکٹر کے سازشی عزائم کو ناکام بنایا۔ 20 اگست 1971ء کی صبح جب وہ ٹریننگ کر رہے تھے تو ان کے انسٹرکٹر مطیع الرحمن نے ان کے طیارے میں داخل ہو کر اس کو بھارت لیجانے کی کوشش کی ۔ راشد منہاس نے غدار کے ہاتھوں بے بس ہونے کی بجائے وطن کی خاک پر جام شہادت نوش کرنے کو ترجیح دی اور بھارت تک راز پہنچنے سے قبل ہی دشمن کے عزائم خاک میں ملا ڈالے۔ اس طیارے کی تباہی اس کی شہادت کا بہانہ بن گئی، لیکن اس کی شہادت نے ایک طیارے کے علاوہ فضائیہ کے خفیہ رازوں کو بھی بھارت کی سرحد میں داخل ہونے سے بچالیا۔ اس کارنامے پر حکومت ِپاکستان نے اس راشد منہاس کو ’’نشان ِحیدر‘‘ کا اعزاز دیا، جو پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے اور صرف ان لوگوں کو دیا جاتا ہے ،جو بہادری اور جرات کے عظیم ترین کارنامے انجام دیتے ہیں۔نئی نسل اپنے مشاہیر کی حیات وخدمات کا بغور مطالعہ کرے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لیسکو ریجن میں 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا،ترجمان
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع