محرم الحرام کے سلسلہ میں پاکستان ریلوے پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات

جمعرات 13 ستمبر 2018 22:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) پاکستان ریلوے پولیس نے محرم الحرام کے عشرے میں سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن خان نے ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں کے ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنی اپنی ڈویژنوں میں سکیورٹی کو فول پروف بنائیںاور ریلوے پولیس کی حدود و اختیاری میں آنے والی امام بارگاہوں اور مساجد کی سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈی آئی جی آپریشنز پاکستان ریلوے پولیس شارق جمال خان نے تمام ایس پیز کوباقاعدہ تحریری احکامات جاری کئے ہیں کہ محرم الحرام میں مجالس اور جلوس کے اوقات کار میں زیادہ سے زیادہ نفری لگائی جائے،بم ڈسپوزل کے عملہ سے علاقہ کی مکمل سویپنگ کروائی جائے ، مشکوک اشخاص پر کڑی نظر رکھی جائے او ر ضلع پولیس کے افسران کے ساتھ رابطہ میں رہا جائے۔ نیزیوم عاشورہ کے موقع پر ریلوے اسٹیشنوں اور اہم تنصیبات پر بھی سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ، اور کسی بھی نا خوشگوار واقع کی اطلاع فوری طور پر سنٹرل پولیس آفس لاہور کنٹرول روم کو دی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں