صوبائی وزیر صنعت اورڈی سی لاہور کا نویں و دسویں محرم کے جلوس کے روٹ کادورہ

منگل 18 ستمبر 2018 21:04

لاہور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال اورڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے نویں و دسویں محرم کے جلوس کے روٹ پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔اس موقع پر لائسنس ہولڈر، جلوس منتظمین اور مختلف اداروں کے افسران بھی اِن کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال، ڈی سی لاہور نے جلوس کے روٹ پر کئے گئے انتظامات اور تجاوزات کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ پرپیچ ورک کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ پر ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ستھرائی کے انتظامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کے اہلکار بھی پولیس کے ساتھ ملکر اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں