عطائیوں کے خلاف ایکشن،پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نی18عطائیت کے اڈے سر بمہرکر دیئے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف کارروائی کے دوران گزشتہ روز18عطائیت کے اڈے سر بمہر کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہور سمیت وہاڑی، قصور، شیخوپورہ اور اٹک میں 127علاجگاہوں پرانتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کرچھاپے مارے ،جن میں سے 18پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے، جنہیں فوراً سیل کر دیاگیا ۔ دوسری جانب اعدادو شمار کے مطابق72 عطائیوںنے عطائیت ترک کر کے اپنی دکانوں پر دوسرے کاروبار شروع کر دیئے ہیں۔بند کیے گئے اڈوں میں وہاڑی اور قصورہر ایک میں پانچ، شیخوپورہ اور اٹک ہرایک میںتین جبکہ لاہورکے دو شامل ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں