ایک مرتبہ پھر آصف زرداری کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، محمد اشرف بھٹی

بدھ 26 ستمبر 2018 20:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر ہمارے قائد آصف علی زرداری کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور ہمارے قائد کی کردار کشی کی بھی کی جارہی ہے ہمارے قائد پہلے ہی بے بنیاد مقدمات میں اپنی جوانی جیل کی نظر کر چکے ہیں اور اب ایک مرتبہ پھر ان کی کردار کشی کرکے پیپلز پارٹی کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مخالفین جو مرضی کر لیں پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی پیپلز پارٹی ایک ملک گیر جماعت ہے اور رہے گی جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات ہماری قیادت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہم پہلے بھی کامیاب ہوئے تھے اور اب بھی کامیاب ہوں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں