سابق وزیراعلیٰ کی گرفتار ی پیغام ہے کہ ہرکرپٹ شخص کا احتساب ہوگا، ناصر رمضان

احتسابی عمل شروع ہوچکا،کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ کی گرفتاری درست قدم ہے، ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب ناصر رمضان گجرنے کہا ہے کہ مکافات عمل اور احتسابی عمل شروع ہوچکا ہے،آشیانہ ہائوسنگ سکیم، صاف پانی کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی گرفتاری درست قدم ہے سابق وزیراعلیٰ کی گرفتاری یہ پیغام ہے کہ ہر کرپٹ شخص کا احتساب ہوگا اور کوئی شخص اپنے عہدے اور اثرو رسوخ سے احتسابی عمل پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ شہباز شریف اکثر بیانات دیتے تھے کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دونگا اب گرفتار ی پر سیاست چھوڑنے کا اعلاان کریں۔انہوںنے کہا کہ مرکز میں باپ اور پنجاب میں بیٹا اپوزیشن لیڈر بننے کے ساتھ ساتھ چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی(پی اے سی) بننا چاہتے ہیں تاکہ مرکز میں بھائی اور پنجاب میں باپ کی کرپشن پر پردہ ڈالا جاسکے لیکن حکومت ان کی یہ کوششیں ناکام بنادے گی اور انہیں چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کا عہدہ نہیں دیا جائے گا تاکہ ان کے دور حکومت کی کرپشن عوام کے سامنے لائی جاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں