سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کیس پر سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی

بدھ 10 اکتوبر 2018 17:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کیس پر سماعت 13 اکتوبر بروز ہفتہ تک ملتوی کر دی۔گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج اعجاز حسن اعوان نے استغاثہ پر سماعت کی ۔سانحہ ماڈل ٹان استغاثہ کیس میں سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت دیگر ملزم پولیس افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

مشتاق سکھیرا کے وکلا ء نے سابق آئی جی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور: سابق آئی جی کی طرف سے وکیل خواجہ وسیم ، عمران ہمایوں چیمہ عدالت میں پیش ہوئے،دیگر پولیس اہلکاروں اور افسروں کی طرف سے وکیل برہان معظم ملک عدالت میں پیش ہوئے۔عوامی تحریک کے وکلاء نے سپریم کورٹ کے احکامات عدالت میں پیش کیے جس کے مطابق سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ کیس پر سماعت ہفتہ میں دو دن ہوا کرے گی ۔ اس سے قبل سانحہ ماڈل ٹان استغاثہ کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر جاری تھی ۔جس پر عدالت نے سماعت 13اکتوبر بروز ہفتہ تک ملتوی کر دی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سکیورٹی کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں