پی ٹی آئی کے این اے 124 سے امیدوار غلام محی الدین کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 21:35

پی ٹی آئی کے این اے 124 سے امیدوار غلام محی الدین کیخلاف مقدمہ درج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 124 سے امیدوار غلام محی الدین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ غلام محی الدین دیوان نے کارنر میٹنگ کے دوران اپنے چار گن مینوں کے ساتھ اسلحہ لہرایا ۔پولیس نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔مقدمہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی اور دیگر دفعات کے تحت درج کیاگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں