مالی سال2018 میں صوبائی ریونیو محصولات کی بدولت 376ارب روپے حاصل کرینگے ‘ملک محمد انور

حکومتی سطح پر مکمل ٹرانسپرنسی کو یقینی بنانے کیلئے ای پروکیورمنٹ کا نظام لارہے ہیں تاکہ اربوں روپے کی کرپشن کا خاتمہ کیا جا سکے‘صوبائی وزیر

منگل 16 اکتوبر 2018 19:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا اور صوبائی محصولات ریونیو کے ذریعے 376ارب روپے حاصل کرنیکا تخمینہ لگایا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی میں مالی سال 2018-19کے بجٹ کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے ملک انور نے کہا کہ حکومتی سطح پر مکمل ٹرانسپرنسی کو یقینی بنانے کیلئے ای پروکیورمنٹ کا نظام لارہے ہیں تاکہ اربوں روپے کی کرپشن کا خاتمہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کیلئے اصلاحات کرنے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جنرل ریونیو کی مد میں 16کھرب اور 12ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ صوبائی مالیاتی کمیشن کے تحت وفاق سے 12ارب کی آمدن متوقع ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیکسز کی مد میں 276ارب اور نان ٹیکسز ریونیو کی مد میں 100ارب روپے کا تخمینہ شامل ہے۔سالانہ ترقیاتی اخراجات کیلئے 238ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آجکا بجٹ پاکستان کی ترقی کے لئے ایک نئی نوید بن کر سامنے آئے گا اور تحریک انصاف کے 100روزہ پلان کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں